پاکستان آرمی نے پی-ڈبلیو۔ڈی کے تعاون سے آزاد کشمیر میں شدید برف باری سے متاثرہ سڑکوں کو کلیئر کر دیا۔
لسڈنا سے محمود گلی اور فارورڈ کہوٹہ جانے والی سڑک 8.9 کلومیٹر تک برف سے صاف کی گئی ہے۔
لسڈنا سے سنکھ اور حاجی پیر جانے والی سڑک 19.4 کلومیٹر تک برف سے کلیئر کی گئی ہے۔
شیر کیمپ سے پنجال جانے والی سڑک 6.5 کلومیٹر تک برف سے صاف کی گئی ہے۔
علی آباد سے حاجی پیر اور کہوٹہ بندی جانے والی سڑک 7.6 کلومیٹر تک برف سے کلیئر کی گئی ہے۔
اس آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 20,000 افراد کو ریلیف فراہم کیا گیا، جو شدید برف باری کے باعث مشکلات کا شکار تھے۔
مقامی آبادی نے پاک فوج کی اس کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
コメント