نیول وار کالج لاہور میں انٹرنشپ پروگرام 2025 کے اختتام پر تقسیمِ اسناد کی پروقار تقریب
پاکستان نیول وار کالج لاہور کے زیرِ اہتمام Maritime Centre of Excellence میں یونیورسٹی طلباء کے لئے انٹرنشپ کورس کی اختتامی اور تقسیمِ اسناد کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنشپ کورس کا مقصد بحری حیات سے متعلق آگاہی سمیت سمندر سے جڑے معاشی معاملات کو نظر انداز کیے جانےوالے عوامل کو سمجھنا تھا۔
انٹرنشپ پروگرام کے دوران طلباء کو Blue Economy, Maritime Security,Maritime Blindness ان کے باہمی تعلق سمیت خطے کو لاحق خطرات اور فوائد کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
طلباء کی خصوصی توجہ ریسرچ ورک کے دوران تنقیدی اور تجزیاتی سوچ کی ڈویلپمنٹ پر مرکوز رہی
بلوچستان اور وسطی پنجاب کی یونیورسٹیوں کے طلباء سمیت پاکستان کی مختلف قومی یونیورسٹیوں کے کل 17 انٹرنز نے اس کورس میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان نیول وار کالج لاہور کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد (ہلالِ امتیاز، ملٹری) نے انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا۔
بلوچستان سمیت ملک بھر کے دیگر علاقوں سے حصہ لینے والے طلباء نے پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئیندہ بھی اسطرح کی انٹرنشپ کا انعقاد کیا جائے۔
コメント